Header Notification

Janaza Batool Ka Lyrics | Rizwan Zaidi & Sons | Noha Bibi Syeda Fatema s.a. | جنازہ بتولؑ کا

Janaza Batool s.a. Ka | Rizwan Zaidi & Sons | Noha Bibi Syeda Fatema s.a. | جنازہ بتولؑ کا

Janaza Batool Ka Lyrics نوحہ

جس دم چلی جناں کو محمدؐ کی لاڈلی
آنسو بہاتی جاتی تھی کہتی تھی یاعلیؑ
امت کے ہر ستم کو نہ بُھولوں گی میں کبھی
تدفین کرنا شب کے اندھیرے میں تم میری
نظروں میں تھی وصیتِ زہرا تو غمزدہ
روتے چلے تھے شب میں بقیّہ کو مرتضیٰؑ

تاریک شب میں اُٹھا جنازہ بتولؑ کا
دشمن ہوا تھا ایسے زمانہ بتولؑ کا

رو کر صدائیں دیتی تھی بابا کو بار بار
جس وقت در عدو نے جلایا بتولؑ کا

شعلوں میں جو گِھرا تھا وہ دکھیا پہ در گرا
ہئے ہو گیا ہے پہلو شکستہ بتولؑ کا

زینبؑ کے دل پہ ایک قیامت سی ڈھا گیا
دربارِ اشقیاء میں وہ جانا بتولؑ کا

ہئے ہئے ستم کہ ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ
دشوار سانس لینا ہوا تھا بتولؑ کا

شیرِخدا کی آنکھ ہے محسنؑ کے غم میں نم
حیدرؑ کا دل دُکھاتا ہے رونا بتولؑ کا

جھٹلائی اہلِ ظلم نے سرکار کی سند
دل اِس طرح سے اور دُکھایا بتولؑ کا

کوئی مدد کو آئے کہ حیدرؑ پہ ہے جفا
نرغے میں ہے عدو کے سہارا بتولؑ کا

لپٹا کے اپنی بیٹی کو روتی ہے جس گھڑی
زینبؑ کو خوں رلاتا ہے گریہ بتولؑ کا

قابو رہا نہ قلب پہ چِلاّ کے رو پڑے
حیدرؑ نے زخمِ پہلو جو دیکھا بتولؑ کا

کمسن حسینؑ کو جو سلاتی تھی چل بسی
اب کیسے سوئے گود کا پالا بتولؑ کا

اظہارؔ گرچہ دکھیا کو صدیاں گزر گئیں
اب بھی سنائی دیتا ہے نوحہ بتولؑ کا
 
شاعرِ اہلِ بیتؑ علی اظہارؔ

Post a Comment

0 Comments