Editors' Choice

Palat Kay Aaya Janaza Lyrics Urdu Noha Text | Rizwan Zaidi | Noha Mola Hasan a.s. 2021 | پلٹ کے آیا

 

Palat Kay Aaya Janaza | Rizwan Zaidi | Noha Mola Hasan a.s. 2021 | پلٹ کے آیا جنازہ

Palat Kay Aaya Janaza Lyrics Noha Urdu Text

 پلٹ کے آیا جنازہ نوحہ

پلٹ کے آیا جنازہ جو گھر میں شبرؑ کا
تھا غم سے حال عجب فاطمہؑ کی دُختر کا

نکالوں تیر میں لاشِ حسنؑ سے کس دل سے
لپٹ کے شاہؑ سے نوحہ یہی تھا خواہر کا

لگے ہیں تیر جنازے پہ اِس قدر ہائے
لہو لہو ہے کفن فاطمہؑ کے دلبر کا

جنازہ بھائی کا لے کر چلے جو خون میں تر
نہ جانے کیسے کٹا شہؑ سے راستہ گھر کا

شقی کے زہرِ جفا نے یہ کیا ستم ڈھایا
بٹا ہے ٹکڑوں میں سارا جگر ہی مضطر کا

لہو اُگلنے لگا دیکھ تیرا مانجایا
ہے دم نکلنے کو زینبؑ تیرے برادر کا

حسنؑ کو اپنی مصیبت کا غم نہیں لیکن
بس اِن کو غم ہے تو زینبؑ تمہاری چادر کا

حسنؑ کی اِک ہی نشانی ہے قاسمِ مضطرؑ
یہی سہارا ہے اب غم نصیب مادر کا

وہ پارہ پارہ کلیجہ حسنؑ کا یاد آیا
چھدا جو شاہؑ نے دیکھا کلیجہ اکبرؑ کا

جو آج گریاں ہے اظہارؔ اپنے شبرؑ پر
سہے گی کل کو یہ زینبؑ ہی غم بہتر کا

Comments