Muhammad PBUH I Adnan Khawaja | Naat 2021 | Rabil-Ul-Awal 1443H
نعتِ MUHAMMAD PBUH
وہ محمد ص ہیں جسے اپنا ثناگر کر دیں
شاملِ مشغلہِ خالقِ اکبر ج کر دیں
-----------------------------------------
وہ جسے چاہیں اسے نطق و زباں دیتے ہیں
دست ِاعجاز پہ تائید یہ کنکر کردیں
-----------------------------------------
شامِ ہجرت ہے علیّیَن بھی آمادہ ہیں
اس تجارت کو نبی ص پیش جو بستر کر دیں
-----------------------------------------
پرورش ایسے کی آغوشں میں مرسل ص کی ہوئی
ہاتھ کعبے پہ جہاں رکھ دیں وہیں در کر دیں
-----------------------------------------
نور ِاول جو کیا خلق تو خالق نے کہا
کیوں نہ ہم نور یہ دو لخت برابر کر دیں
-----------------------------------------
آئے یوں مہرِ نبوت پہ قدم حیدر ع کے
نقش کو اور جِلا دے کے اجاگر کر دیں
-----------------------------------------
یہ اجالے جو ہیں مصروفِ طوافِ احمد ص
نعت لکھوں تو مرے لفظ منور کر دیں
-----------------------------------------
آیتیں سورہ کوثر کی سند رکھتی ہیں
دشمنِ آلِ محمد ص کو جو ابتر کر دیں
-----------------------------------------
دور ہو ضعفِ بدن ختمِ رسل ص سے فوراً
فاطمہ زہرا ع جونہی سایہِ چادر کر دیں
-----------------------------------------
یہ درِ شاہِ مدینہ ص کی روایت ہے کہ یاں
کوئی بے زر بھی چلا آئے تو بُو زر کر دیں
-----------------------------------------
علم کے شہر کے در پہ یہ دعا ہے شہوار
حرفِ سادہ ہے سخن آپ اسے بہتر کر دیں
-----------------------------------------
شاعرِاہل بیتؑ
(احمرشہوار)
0 Comments