Header Notification

𝗗𝗔𝗥𝗕𝗔𝗥 𝗦𝗘 𝗔𝗧𝗜 𝗛𝗔𝗜 LYRICS - 𝗗𝗔𝗥𝗕𝗔𝗥 𝗦𝗘 𝗔𝗧𝗜 𝗛𝗔𝗜 | 𝗦𝗛𝗔𝗛𝗜𝗗 𝗔𝗟𝗜 𝗦𝗛𝗔𝗛𝗜𝗗 | 𝗡𝗢𝗛𝗔𝗬 𝟮𝟬𝟮𝟭 | 𝗡𝗘𝗪 𝗡𝗢𝗛𝗔 𝟮𝟬𝟮𝟭 | 𝗕𝗜𝗕𝗜 𝗭𝗔𝗜𝗡𝗔𝗕 𝗔.𝗦 𝗡𝗢𝗛𝗔 | 𝗠𝗨𝗛𝗔𝗥𝗥𝗔𝗠 𝟮𝟬𝟮𝟭 / 𝟭𝟰𝟰𝟯

 
𝗗𝗔𝗥𝗕𝗔𝗥 𝗦𝗘 𝗔𝗧𝗜 𝗛𝗔𝗜 | 𝗦𝗛𝗔𝗛𝗜𝗗 𝗔𝗟𝗜 𝗦𝗛𝗔𝗛𝗜𝗗 | 𝗡𝗢𝗛𝗔𝗬 𝟮𝟬𝟮𝟭 | 𝗡𝗘𝗪 𝗡𝗢𝗛𝗔 𝟮𝟬𝟮𝟭 | 𝗕𝗜𝗕𝗜 𝗭𝗔𝗜𝗡𝗔𝗕 𝗔.𝗦 𝗡𝗢𝗛𝗔 | 𝗠𝗨𝗛𝗔𝗥𝗥𝗔𝗠 𝟮𝟬𝟮𝟭 / 𝟭𝟰𝟰𝟯

ᴠɪᴅᴇᴏ ɪɴꜰᴏ:
ɴᴏʜᴀ | ᴅᴀʀʙᴀʀ ꜱᴇ ᴀᴛɪ ʜᴀɪ ᴢᴀɪɴᴀʙ ꜱ.ᴀ ᴋɪ ꜱᴀᴅᴀ ɢʜᴀᴢɪ 
ʀᴇᴄɪᴛᴇʀ | ꜱʜᴀʜɪᴅ ᴀʟɪ ꜱʜᴀʜɪᴅ 
ᴘᴏᴇᴛʀʏ | ᴍ.ꜱᴀʟᴀʜᴜᴅᴅɪɴ ʏᴀᴋᴛᴀ
ᴄʜᴏʀᴜꜱ | ᴛᴀʀɪQ ᴏᴜʀᴋɪꜱᴛᴀɴɪ, ᴍɪʀ ʙᴀꜱʜᴀʀᴀᴛ ʙᴀʟᴛɪꜱᴛᴀɴɪ, ᴀʙʙᴀꜱ ᴋᴀʀʙᴀʟᴀɪ ꜱʜᴀʜɪᴅ ᴀʟɪ ꜱʜᴀʜɪᴅ
ᴀᴜᴅɪᴏ ʀᴇᴄᴏʀᴅᴇᴅ ʙʏ | ʀᴡᴅꜱ - ᴋᴀʀᴀᴄʜɪ 
ᴠɪᴅᴇᴏ | ʜᴜꜱꜱᴀɪɴ ᴘʀᴏᴅᴜᴄᴛɪᴏɴ 
ᴇᴅɪᴛᴏʀ | ᴅᴀɴɪʏᴀʟ ʀɪᴢᴠɪ
ᴛʀᴀɴꜱʟᴀᴛɪᴏɴ | ɪɴᴛᴇᴢᴀᴀʀ-ᴇ-ꜰᴀʀᴀᴊ

𝗗𝗔𝗥𝗕𝗔𝗥 𝗦𝗘 𝗔𝗧𝗜 𝗛𝗔𝗜 LYRICS 

دربار سے آتی ہے زینب کی صدا غازی
لب پر ہے لعینوں کے اب نام مرا غازی

نیزوں سے ڈراتے تھے عابد کو ستاتے تھے 
چادر کے بنا ہم کو بازار پھراتے تھے
ہر گام اسیروں نے یہ ظلم سہا غازی 

عابد پہ ستم ڈھاتا جب کوئی شقی ہائے
محسوس ہوئی اس دم بس تیری کمی ہائے
ہر زخم پہ دل چھلنی لب محوِ بکا غازی

کیا جرم کیا ہم نے کیوں ہم کو ستاتے ہیں 
سر ننگے ہمیں ظالم دربار میں لاتے ہیں 
پھر اس پہ ستم ہائے ! باغی بھی کہا غازی

سینے میں عدو کے تھا کچھ ایسا بھرا کینہ
قاسم کے ہوئے ٹکڑے، اکبر کا چھدا سینہ
اصغر بھی مرا تشنہ دنیا سے گیا غازی

مجبور ہوئی کتنی دیکھو تو یہ ماں جائی
بے گور و کفن لاشے دفنا نہ سکی بھائی 
ارمان کوئی دل کا پورا نہ ہوا غازی

روتی ہیں لہو آنکھیں سینہ مرا پھٹتا ہے 
تحقیر سرِ شہدا ملعون جو کرتا ہے
ہر ضرب پہ ظالم کی دل خون ہوا غازی

شاہد ہو ترا جب بھی، پھر کرب و بلا جانا 
مولا کے حرم جا کر اُن سے یہ فقط کہنا
اب اذنِ زیارت ہو یکتا کو عطا غازی

Post a Comment

0 Comments