Title - Quraan Na Badlega Imaan Na Badlega
Related - Title Noha 2021/1443 Mahfooz Sultanpuri
Reciter - Janab Mahfooz Sultanpuri (India)
Poetry - Janab Fakhri Meeruthi (Indai)
Vocal Recording - Sachin Verma (Multi Track Lucknow India)
Audio - Shadab Studio
Chorus - Kashif Mirza & Sangat
Video - Azmat Hyder
Quraan Na Badlega Lyrics
قرآن نہ بدلے گا ایمان نہ بدلے گا Lyrics
قرآن نہ بدلے گا ایمان نہ بدلے گا
ایمان نہ بدلے گا قرآن نہ بدلے گا
نازل کیا جس نے وہی کرتا ہے حفاظت
وہ کونسی مشکل ہے جو حل ہو نہیں سکتی
سو بات کی ایک بات ہے سو بار کہینگے
قرآں میں کوئی رد و بدل ہو نہیں سکتی
فرمان الٰہی ہے قرآن کی ہر آیت
سچ یہ ہے کہ خالق کا فرمان نہ بدلے گا
قرآں کی قسم بولتا قرآن علی ہے
احمد نے کہا دین کا سلطان علی ہے
احمد کا بلا فصل وصی شیر الٰہی
قانون شریعت کا نگہان علی ہے
جس جس کا میں مولا ہوں اسکے ہیں علی مولا
تا حشر محمد کا اعلان نہ بدلے گا
آینہ ستمگر کو دکھاتا ہی رہیگا
حق گوئی کو میدان میں آتا ہی رہیگا
اسلام کے پرچم کا نگہبان ہے ایران
امریکہ کی اوقات بتاتا ہی رہیگا
اسلام کے دشمن کا دشمن ہے ہمیشہ سے
ایران نہ بدلہ ہے ایران نہ بدلے گا
اشکوں کی قسم دیدہ نم جھکنے نہ دینگے
پرچم جو اٹھایا ہے وہ ہم جھکنے نہ دینگے
عباس کے شانوں کی قسم کھائی ہے ہم نے
مر جائنگے لیکن یہ علم جھکنے نہ دینگے
ارمان ہے زھراء کا مولا کی عزاداری
ہرگز دل زھراء کا ارمان نہ بدلے گا
جب غیب کے پردہ سے ادھر آئنگے مولا
عباس دلاور کا علم لائنگے مولا
تکمیل کو خود معرقہ کربوبلا کی
حیدر کی طرح تیغ کو لہرائنگے مولا
تھی جنگ جہاں باقی تکمیل وہیں ہوگی
تلوار نہ بدلے گی میدان نہ بدلے گا
احمد نے تو ہاتھوں سے اٹھاکر بھی دکھایا
کیوں مرتبہ دنیا نے نہ پہچانا علی کا
میثم نے یہ پیغام دیا دار پہ چڑھ کر
مرنے سے نہیں ڈرتا ہے دیوانہ علی کا
محفوظ بھی فخری بھی دونوں ہیں علی والے
ان میں سے کوئی اپنی پہچان نہ بدلے گا
0 Comments