Header Notification

Muslim Ke Do Pisar Lyrics| Syed Zain Ali Zaidi | Shahadat Muslim Bin Aqeel New Muharrum Noha 2021

 

Reciter | Syed Zain Ali Zaidi (Zaidi Brother)
Kalam | Muslim Ke Do Pisar
Poetry | Zeeshan Hasan Abidi
Composition | Hasnain Mehdi
Event - 9 Zilhaj Shahadat Hazrat Muslim Bin Aqeel A.S 1443 / 2021
Audio | Al Baqei Studio - Karachi
Video & Editing | Zaidi Brothers
Creative | Zaidi Brothers
Label | ZB Records
Islamic Date | 9 Zilhaj 1443
Muslim Ke Do Pisar Lyrics| Syed Zain Ali Zaidi | Shahadat Muslim Bin Aqeel New Muharrum Noha 2021

 
یا محمد ص - یا علی ع - یا فاطمہ س - یا حسن ع - یا حسین ع
Muslim Ke Do Pisar | Syed Zain Ali Zaidi | Shahadat Muslim Bin Aqeel New Muharrum Noha 2021


Lyrics

گھر سے چلے تو ہوگئے کوفے میں در بدر
مسلمؑ کے دو پسر

ماں دیکھتی ہی رہ گئی آئے نہ لوٹ کر
مسلمؑ کے دو پسر

بابا کا ساتھ چھٹ گیا اب کون ساتھ ہے
بھائی کے ہائے ہاتھ میں بھائی ہاتھ ہے
پردیس میں اکیلےہیں جائینگےاب کدھر
مسلمؑ کے دو پسر

رو روکےدونوں کہتےتھےبابا کہاں ہو تم
آواز دیکے ہمکو بلالو جہاں ہو تم
روتےرہے ہیں کوفے کی راہوں کودیکھکر
مسلمؑ کے دو پسر

تنہاہیں دونوں بھائی کسی کی نہیں ہے آس
کوئی نہیں جوبچوں کوپہچادےماں کےپاس
غربت میں دور گھر سے اکیلے بے پدر
مسلمؑ کے دو پسر

دونوں تلاش کرتے ہیں بابا کدھر گئے
اب کون یہ بتائے کے بابا تو مر گئے
پردیس میں ہیں اپنی یتیمی سےبےخبر
مسلمؑ کے دو پسر

کہتا تھابھائی بھائی سے ہم جائینگے کہاں
سب اجنبی ہیں کوئی بھی اپنا نہیں یہاں
رو روکے یاد کرتے ہیں کوفے میں اپنا گھر
مسلمؑ کے دو پسر

حارث تلاش میں ہے اُٹھائے ہوئے چھری
 کیا ایسے کوئی کرتا ہے بچوں پہ ظلم بھی
کہتا ہے سر اُڑا دونگا آجائیں بس نظر
مسلمؑ کے دو پسر

ذیشان و زین روتے ہیں کیا ہوگیا غضب
معصوم دونوں آگئے حارث کے ہاتھ جب
دینِ خدا پہ کرگئے قربان اپنے سر
مسلمؑ کے دو پسر

Post a Comment

0 Comments