Header Notification

Mera Mola Ali (a.s) Hai Lyrics In Urdu ( غدیری ہوں مرا مولا علی ہے ) Ahmad Raza Naseri Eid-e-Ghadeer New Manqabat 2021

 
Title | Mera Mola Ali (a.s) hai
Reciter and Composed | Ahmed Raza Nasiri
Poetry | Shams Baltistani
Chorus | Mir Basharat Baltistani, Mohammad Ali Moshi Baltistani, Ahmed Raza Nasiri
Audio | Shadab Studio
Video | Mahmood Ali Achoali
Presentation | Imam Reza Shrine
Mera Mola Ali (a.s) Hai Lyrics ( غدیری ہوں مرا مولا علی ہے )  Ahmad Raza Naseri  Eid-e-Ghadeer New Manqabat 2021

Mera Mola Ali (a.s) Hai  Ahmad Raza Naseri | Eid-e-Ghadeer | New Manqabat

 بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 

صلوات خاصه امام رضا(علیہ السلام )
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عَلِیِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا الْمُرْتَضَى الْإِمَامِ التَّقِیِّ النَّقِیِ‏ وَ حُجَّتِکَ عَلَى مَنْ فَوْقَ الْأَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرَى الصِّدِّیقِ الشَّهِیدِ صَلاَةً کَثِیرَةً تَامَّةً زَاکِیَةً مُتَوَاصِلَةً مُتَوَاتِرَةً مُتَرَادِفَةً کَأَفْضَلِ مَا صَلَّیْتَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَوْلِیَائِکَ‏.

منقبت امیرالمومنین ع 

جہانِ کُن کا سرمایہ علی ہے
غدیری ہوں مرا مولا علی ہے

دیا جب حکم ذاتِ کبریا نے
کہا من کنتُ مولا مصطفی نے
ہر اک مخلوق کا مولا علی ہے
جہان۔۔۔۔
۔

نبی بولے علی حق کا ولی ہے
میرا بھائی ہے اور میرا وصی ہے
خدا کے نور کا جلوہ علی ہے
جہان۔۔۔۔

یہ ارضِ طوس کو حاصل شرف ہے
کہ مشہد ہوبہو شہرِ نجف ہے
رضا بن کر یہاں آیا علی ہے

کرو نادِ علی کا ورد ہر دم
کرونا سے نکل آئے گا عالَم
کہ ہر غم کا مداوا یاعلی ہے

کہیں محفوظ ہوتی ہے رسالت
اُترتی ہے کہیں قرآں کی آیت
گھڑی بھر کو اگر سوتا علی ہے
جہانِ کُن۔۔۔۔۔

 جو مظہر ہے صفات کبریا کا
وہ بندہ ہے محمد مصطفی کا
یوں اپنی ذات میں یکتا علی ہے
جہانِ۔۔۔۔۔

ستمگر دے رہے ہیں یہ دھائی
ہے جاری انقلابِ خامنہ ای
یوں اب بھی دہر پر چھایا علی ہے

جہانِ خلق کا قبلہ ہے کعبہ
اُسی کعبہ کا ہی قبلہ علی ہے
غدیری ہوں مرا مولا علی ہے

کہاں اے شمس حیدر اور کہاں ہم
سمندر ہے علی قطرہ ہے عالم
بتاوں کس طرح کیا کیا علی ہے
جہانِ کُن کا سرمایہ علی ہے

Post a Comment

0 Comments