فراقِ مدینہ میں دل غم زدہ ہے جگر ٹکڑے ٹکڑے ہوا جا رہا ہے
چھڑا کر مدینہ میرا چین چھینا بتا نفسِ ظالم تجھے کیا ملا ہے
سکوں تھامجھے کوچۂ مصطفیٰ میں وطن میں میرا سب سکوں لوٹ گیا ہے
میں لفظوں میں کیسے بتا دوں کسی کو کے کیا کیا مجھے آج یاد آ رہا ہے
کبھی دیدِ سرور کی حسرت میں منبر کو تکنا وہ چھپ چھپ کے یاد آ رہا ہے
کبھی حاضری کے لیے گھر سے چل کر کھڑے ہونا قدموں میں یاد آ رہا ہے
میں لفظوں میں کیسے بتادوں کسی کو کے کیا کیا مجھے آج یاد آ رہا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
تعریف کے لائق جب الفاظ نہیں ملتے
تعریف کرے کوئی کس طرح مدینے کی
یہ عشقِ محمد یہ مدینے کی باتیں
ہے دیوانگی میں قرینےکی بتائیں
یہ کہہ دو ابھی شورِ محشر نہ اٹھے
ابھی سن رہا ہوں مدینے کی باتیں
مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
کانٹوں کی جفا یاد نہ پھولوں کی وفا یاد
جب ان کو کیا یاد تو کچھ بھی نہ رہا یاد
اے ارمانوں مچل جاؤ مدینہ یاد آیا ہے
ساحل سے آتے آتے موجوں کو چوم لینا
موجوں کے بعد دلکش ذرّوں کو چوم لینا
پھولوں کو چوم لینا کانٹوں کو چوم لینا
اس پاک سرزمین کی راہوں کو چوم لینا
سلطانِ انبیاء سے ،ہم سب کے پیشوا سے
شاہِ شہِ دنا سے محبوبِ کبریا سے میرا سلام کہنا اور کہنا
مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
آ حسنِ یار کی باتیں کریں
زلف اور رخسار کی باتیں کریں
نقد جاں لے کر چلیں بازار میں
ان کے ہم بازار کی باتیں کریں
ان کے کوچے میں جو گزری ہے کہیں
سایہ و دیوار کی باتیں کریں
اے ارمانوں مچل جاؤ مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
ہم مدینے سے اللّٰہ کیوں آ گئے
قلبِ حیران کی تسکین وہیں رہ گئی
دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
خم اسی در پہ اپنی جبیں رہ گئ
غمِ فرقت دلِ عشاق کو بےحد رُلاتا ہے
مچل جاتے ہیں ارمان جب مدینہ یاد اتا ہے
اے ارمانوں مچل جاؤ مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
تڑپ اے دل ذرا تو اور تڑپا دے زمانے کو
جلا دو بجلیاں آ کر خوشی کے آشیانے کو
مجھے کچھ اور ترپاؤ مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
مدینہ یاد آیا ہے
تصور میں میرے رہنے بھی دو رنگین فضاؤں کو
محمد کے شہر کو گنبد خضرا کی چھاؤں کو
نہ تم صائم کو بہلاؤ
مدینہ یاد آیا ہے
0 Comments