-------
Urdu Lyrics
-------
دو جہانوں پہ رحمت کا سایہ، اے مادرِ غمخوار!
ہر قدم پر ہمارا سہارا، اے مادرِ غمخوار!
کیسے نہ جانے کوئی اے مدینہ
دُکھیا ہے مادر آفت رسیدہ
شام و سحر کرتی تھی دعائیں
اُمت کی سب لیتی تھیں بلائیں
فتنہ مگر دنیا نے یہ دیکھا
ناصر نہیں کوئی ماں ہے تنہا
آہوں پہ مادر تیری ہوں مضطر
سانسوں پہ مادر تیری ہوں مضطر
مظلوم مادر؛ بے کس مادر
کوچے میں پہنچی جیسے ہی مادر
کہتی مکرّر حیدر حیدر
حیدر حیدر، حیدر حیدر
حیدر حیدر، حیدر حیدر (زہرا علی کو لینے چلی ہے)
حیدر حیدر، حیدر حیدر (جب کہ لہو میں تر وہ کلی ہے)
تم ولایت کی خاطر اٹھی ہو اے مادرِ غمخوار
ٹوٹے پہلو کو لے کر چلی ہو اے مادرِ غمخوار
کیوں نہ پریشاں ہوں میری مادر
سانسیں اکھڑتی ہیں تیری مادر
مادر میں قرباں سانسوں پہ تیری،
مادر میں قرباں آہوں پہ تیری
وہ مہربانی وہ دستِ شفقت،
اب ہے کہاں وہ سایہِ رحمت
پہلو شِکَستہ، بازُو ہے نِیلا
کیسے یہ بی بی چھرہ ہے سُوجا
اے جان مادر اے جان مادر
اے جان مادر، بے کس مادر
پہلو شِکَستہ، بازُو ہے نِیلا
کیسے یہ بی بی چھرہ ہے سُوجا
اے جان مادر اے جان مادر
اے جان مادر، بے کس مادر
0 Comments