Header Notification

Baba Zalim Ne Darbar Bulaya Hai Noha Lyrics in Urdu language

...........
Urdu Lyrics
..........
بابا ! مجھے ظالم نے دربار بلایا ہے
اصحاب کے مجمع میں جھوٹا بھی بنایا ہے

یوں آپ کی امت نے تعظیم کی اے بابا
تحریر کی ٹکڑوں میں تقسیم کی اے بابا
رو رو کے ہر اک ٹکڑا میں نے ہی اٹھایا ہے

بابا مجھے ظالم۔۔۔

وہ ضعف کا عالم ہے گرتی ہوں سنبھلتی ہوں
اے بابا عصا لیکر میں راستہ چلتی ہوں
امت نے مرے اوپر دروازہ گرایا ہے

بابا مجھے ظالم ۔۔۔

دل سوچ کے پھٹتا ہے وہ ظلم و ستم ہائے
کیا جرم تھا محسن کا کوئ مجھے بتلائے
کیوں خوں مرے بچے کا امت نے بہایا ہے

بابا مجھے ظالم نے۔۔۔

زخموں کی وہ سوزش ہے سینہ مرا جلتا ہے
جب سانس میں لیتی ہوں دم میرا نکلتا ہے
کیا اجر رسالت کا معصومہ نے پایا ہے

بابا مجھے ظالم نے۔۔۔


وہ وقت قیامت میں کسطرح بھلاونگی
لگتا ہے اسی غم میں دنیا سے میں جاونگی
قیدی کی طرح در در حیدر کو پھرایا ہے

بابا مجھے ظالم نے۔۔۔

بازو مرا زخمی ہے پہلو بھی شکستہ ہے
بالوں میں سفیدی ہے رخسار بھی نیلا ہے
اس عمر میں ظالم نے کیا حال بنایا ہے

بابا مجھے ظالم نے۔۔۔

آلام و مصائب میں تنہا ہے نبی زادی
صدیقہِ مظلومہ ہے آپ سے فریادی
یثرب میں مرے بابا ہر شخص پرایا ہے

بابا مجھے ظالم نے۔۔

جو ظلم ہوا مجھ پر میں کیسے کہوں بابا
امت کے مصائب میں کس طرح سہوں بابا
ہر رخ سے ستمگر نے زہرا کو رلایا ہے

بابا مجھے ظالم نے۔۔۔

میں کیسے رضا لکّھوں اک حشر کا منظر تھا
روتے تھے زمیں والے کہرام فلک پر تھا
جب درد کا یہ قصہ زہرا نے سنایا ہے

Post a Comment

0 Comments