یہ قبرِ پیمبر پر زہرا نے کہا بابا۔
بعد آپ کے صدموں سے دل چور ہوا بابا۔
دربار میں غاصب کے کیا گزری میرے دل پر۔
جھٹلاتے تھے تب مجھکو سب اہلِ جفا ہنسکر۔
تحریر کے ٹکڑوں کو جب میںنے چنا بابا۔
آیاتِ الٰہی کو کذّاب نے جھٹلایا۔
وہ بضعت مني کا مطلب نہ سمجھ پایا۔
پاس آل محمد کا کچھ بھی نہ رکھا بابا۔
جس در پہ ملائک بھی کرتے تھے سلام آ کر۔
اس در کے جلانے کی ضد کرتے تھے اہلِ شر۔
کیا بنت نبی ہونا ہے کوئی خطا بابا۔
آلام میں گھٹ گھٹ کے اکثر تمہیں روئی ہوں۔
میں جاکے مدینےسے باہر تمہیں روئی ہُوں۔
دل کھول کے امت نے رونے نہ دیا بابا۔
ہر لمحہ اضافہ ہی ہوتا ہے میرے غم میں۔
شب نوحہ میں کٹتی ہے دل کرتا ہے ماتم میں۔
ایک کوہِ مصیبت ہے جو ٹوٹ پڑا بابا۔
اب گریاؤ زاری سے فرصت کہاں پاتی ہوں۔
آنسو نہیں آنکھوں سے میں خوں بہاتی ہوں۔
راس آ ہی گئی اب تو غربت کی فضا بابا۔
درّے ہی نہیں مارے بس اہلِ سقیفہ نے
یہ اُمتی مجرم ہیں محسن کی شہادت کے۔
فرزند میرا ہائے زندہ نہ رہا بابا۔
صدمے کو بھلا دوں میں ممکن ہی نہیں ماں ہوں۔
مر جاؤں گی گھٹ گھٹ کر کچھ دن کی تو مہماں ہوں۔
کیا ساتھ مصائب کہ جینے کا مزا بابا۔
کس طرح بھلا لکھوں ہو عباس میں وہ منظر۔
جب قبر پیمبر پر زہرا نے کہا اصغر۔
دنیا نے بُھلا ڈالا رتبہ بھی میرا بابا۔
0 Comments