Header Notification

Sawaal E Zainab | New Noha Bibi Fatima Zahra 2021 | Shahadat Bibi Fatima Noha 2021 Lyrics In Urdu


آئی دربار سے جب گھر رسول کی بیٹی جگر کو تھام کے بولی بتول کی بیٹی کیوں خم کمر ہے آپ کی تھامے وہ کیوں عصا کیا ہوگیا اماں زینب سے کیوں چوراتی ہو نظروں کو اس طرح کیا ہوگیا اماں اماں یہ کیسے حال میں آئی ہو لوٹ کر بتلاؤ کیوں جھکی ہوئی ہے آپ کی کمر کیا ظالموں نے ظلم کی کر دی ہے ابتدا تحریر نانا جان کی ٹکڑوں میں ہے بٹی کیسے سند رسول کی دربار میں پھٹی کس نے کری ہے چاک یہ تحریر مصطفیٰ بیٹی ہوں اپنے درد نہ مجھ سے چھپائے اماں میں بے قرار ہوں جلدی بتائے بالوں کا رنگ آپ کے تبدیل کیوں ہوا کیوں رو رہی ہو لیتے ہوئے میرے نام کو یثرب میں یاد کرتے ہوئے شہر شام کو کیوں بار بار چوم رہی ہو میری ردا تھرا رہا ہے درد سے اماں میرا جگر گھبرا رہی ہوں آپ کی حالت کو دیکھ کر یہ کیسا نیل آپ کے چہرے پہ ہے پڑا کیسے کرے بیان رضا غم کا واقعہ مشکل کا وقت زوجہ مشکل کشا تھا بیٹی کے اس سوال پہ روتی تھی فاطمہ

Post a Comment

0 Comments