Header Notification

Mustafa Bandagi Mustafa Ataa Urdu Naat Lyrics


مصطفیٰ ﷺ بندگی مصطفیٰ ﷺ عطا
کلام و بندش و آواز

مصطفی بندگی مصطفی عطا
مصطفی زندگی مصطفی شفا
  
غم کے طوفان بھی سب ہی مٹ گئے
جیسے ہی مصطفی مصطفی کہا

رحمتِ عالمیں مصطفی ہی ہیں
کیوں نہ ہم پھر کریں ان کی ہی ثناء

وہ ہی عقدہ کشاء وہ ہی ہیں دوا
مشکلوں سے ہمیں لیتے ہیں بچا

ہر مرض ہر الم کے لیے سنو
مصطفی ہیں شفا مصطفی دوا

قافلے منزلیں کیسے کھوئیں گے 
مصطفی جب کہ ہوں ان کے رہنما

مصطفی سا نبی جو ہمیں ملا
ہے کرم یہ خدا کا ہی باخدا

اے خدا مصطفی کا ہے واسطہ
اسوہِ مصطفی پہ ہمیں چلا

اے خدا روضہ مصطفی دکھا
مخلصِ بے نوا کی ہے التجا

Post a Comment

0 Comments