Header Notification

New Nohay 2020 | Ya Janab E Sayyada | Noha 1442/2020 | Faryadi Noha Lyrics In Urdu

يا جناب سيده يا جناب سيده
ہم عزاداروں کی آپ سے ہے التجا
یا جناب سیدہ.
ہر حسینی سے رہے دور ہر مرض و بلا.
یا جناب سیدہ.

وقتِ امداد ہے آفت کی گھڑی ہے بی بی
موت بن کرکے بلا سر پہ کھڑی ہے بی بی
المدد فاطمہ المدد سیدہ
جائیں غمخوار کہاں آپ کے در کے سوا
یا جناب سیدہ.

ہے بہت پاس میں اب. ماہِ عزا شہزادی
ہر عزادار یہ کرتا ہے دعا شہزادی
المدد فاطمہ المدد سیدہ.
اک اشارہ کردو دور ہوجائے وبا
یا جناب سیدہ.

جس نے اولاد بھی بیچی ہے محرم کے لئے
وہ پریشان ہیں شبیر کے ماتم کے لئے
المدد فاطمہ المدد سیدہ
جلد امداد کرو پھر بچھے فرشِ عزا
یا جناب سیدہ.

آپ کو زینبِ مضطر کی قسم یا زہرا.
کردو سرور کے غلاموں پہ کرم یا زہرا.
المدد فاطمہ المدد سیدہ.
بخش دو اے بی بی ہے اگر کوئی خطا.
یا جناب سیدہ.

ہاتھ اور پیر بہت مار چکی ہے دنیا.
لا دوا ہے یہ مرض ہار چکی ہے دنیا
المدد فاطمہ المدد سیدہ
پنجتن کا صدقہ دے دو اب سب کو شفا
یا جناب سیدہ.

ہم کو معلوم ہے ہم آئے ہیں ماتم کے لئے
ہم کو اللہ نے بھیجا ہے اسی غم کے لئے
المدد فاطمہ المدد سیدہ
یہ عبادت ہم سے ہونے پائے نہ قضا.
یا جناب سیدہ.

ہم اگر آپ کے بچوں کو نہ رو پائیں گے
با خدا چین سے اک پل بھی نہ سو پائیں گے
المدد فاطمہ المدد سیدہ
اب مدد جلد کرو ہے یہ واعظ کی دعا

Post a Comment

0 Comments