Header Notification

BIBI QUBOOL KARAIN | New Noha 2020 Lyrics In Urdu


بے کس پہ رونے والوں کا ہدیہ قبول ہو یا فاطمہ س حسین ع کا پرسہ قبول ہو یا فاطمہ زہرا س یا فاطمہ زہرا س سف غم بچھا کر یہ مانگی دعا بی بی س قبول کریں یہ مجلس یہ ماتم یہ اشک عزا بی بی س قبول کریں غم شہ میں سب کچھ لٹا تے رہے غریبی میں بھی غم مناتے رہے ہیں ایسے بھی تنگ دست اہلِ عزا تبرک میں پانی پلاتے رہے تبرک جو بانٹا تو بس یہ کہا بچھایا ہے جب گھر میں فرش عزا سجایا عزا خانہ شبیر ع کا علم نصب کرتے ہوئے میری ماں بہاتی تھی آنکھوں سے اشک عزا اور اس کے لبوں پر تھی بس ایک صدا سلامت رہیں پر مگن ماتمی قماں ذن یہ زنجیر زن ماتمی کبھی خاک اڑاتے ہیں روتے ہوئے یہ کہتے ہیں خونی بدن ماتمی لہو کا یہ پرسہ جو ہم نے دیا یہ ہے عشقِ شبیر ع کی ایک دلیل سجائیں علم یا بنائیں سبیل سبیلوں پہ لکھ کر سکینہ س کا نام عقیدت کو کرتے ہیں اپنا وکیل پلاتے ہیں پانی یہ کر کے دعا یہ سوز و سلام اور یہ مرثیہ یہ سینہ زنی اور آہ و بکا مصائب کا اظہار کرتے ہوئے لٹے گھر کا بی بی س کو پرسہ دیا یہ جملہ ہمیشہ لبوں پر رہا شبیع علم اور تابوت پر کبھی ذوالجناح پہ ہوئے نوحہ گر کسی حال میں بھی ہوں اہل عزا نہ رکنے دیا مجلسوں کا سفر نہیں کرسکے حقِ گریاں ادا وہ مولائی مائیں ہیں ایک سائباں ملے جن کی آغوش میں نوحہ خواں جو بچوں کو سقّا بناتی رہیں سجائے ہوئے با وفا کا نشاں یہ ان کی عقیدت کے طرزِ وفا وہ پُر غم عزادار وہ ماتمی نہیں جا سکے کربلا جو کبھی بقا چار لوگوں میں کی مجلسیں امام زمانہ عج سے فریاد کی یہ ذکرِ شہنشاہِ کربوبلا یہ کوشش ہے میثم کی مظہر کہو کوئی ایک نوحہ تو ایسا بھی ہو نہ ہو جس میں شہرت کی خواہش ذرا کبھی ایسی خالص عبادت بھی ہو اٹھا کر کہیں سب ہی دست دعا

Post a Comment

0 Comments