Header Notification

Nohay 2019 - Akhir Hussain Maa Hoon - New Noha 2019 | Imam Hussain Noha 2019

ماں آگئ حسین ع 
ماں آگئی حسین ع
کتنی تپش ہے بیٹا سایہ تیرا بناوں آخر حسین ع ماں ہوں۔
نازوں کے پالے بیٹا آ جھولی میں پھلاوں۔۔۔ آخر حسین ع ماں ہوں۔۔۔

1۔ نانا نے قبر چھوڑی آئے علی ع نجف سے،
میں آگئی بقیہ سے اے لعل پاس تیرے،
بچے کا اپنے غم میں، کیوں دل سے نہ لگاوں۔۔
آخر حسین ع ماں ہوں۔۔۔

2۔ جھولے میں چین تم کو ملتا نہیں تھا بیٹا،
میں نے کبھی علی ع نے گودی میں ہی سلایا،
آجاو پھر سے تم کو آغوش میں سلاوں۔۔ 
آخر حسین ع ماں ہوں۔۔

3۔جبریل سا فرشتہ جھولا جھلانے آیا۔
لے لے کے جام کوثر پانی پلانے آیا۔
بچپن کے لاڑ تیرے میں کیسے
 بھول جاوں۔۔
آخر حسین ع ماں ہوں۔

4۔ناقہ نبی تھے جسکا لاش اس کی کیا یہ ہی ہے۔
گھوڑوں کے دوڑنے سے پامال ہوچکی ہے۔
ٹکرے اٹھا اٹھا کے لا شہ تیرا بناوں ۔
آخر حسین ع ماں ہوں۔

05۔ہے بےکفن جنازہ جلتی ہوئی زمیں پر۔
روتی رہے گی ماں بھی تاحشر اب یہیں پر۔
تنہا تجھے یہاں پر میں کیسے چھوڑ جاوں۔۔
آخر حسین ع ماں ہوں۔۔

6۔اکبر کے دل سے برچھی بیٹا جو تو نے کھینچی۔
سینے کا اسکے خوں میں ہاتھوں سے روکتی تھی۔
وہ مر گیا تڑپ کے کس طرح بھول جاوں۔۔۔
آخر حسین ماں ع ہوں۔ 

7۔میت ہو جس کے گھر پہ دیتے ہیں لوگ پرسہ۔
کتنی غریب ہے یہ اجڑی ہوئی تیری ماں۔
لینے میں تیرا پرسہ ہر گھر میں روتی جاوں۔۔
آخر حسین ع ماں ہوں۔۔

8۔ روئی لحد پہ زھرا مقتل میں روئی زھرا ع۔
روتا ہے جب بھی کوئی کرتی ہوں ساتھ گریہ
روتے ہوئے حسن سے نوحہ تیرا لکھاوں ۔۔
آخر حسین ع ماں ہوں ۔

Post a Comment

0 Comments