یا علی ؑ یا علیؑ یا علی ؑ یا علیؑ یا علی ؑ یا علیؑ ●
کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں
یہ سوچتاہوں کبھی کبھی میں
اے ساقیٔ سلمان میں کچھ سوچ رہا ہوں ●
دے بادۂ عرفان میں کچھ سوچ رہا ہوں
ہے ذہن پہ ایسا سرِ نہج بلاغہ ●
کھولے ہوئے قرآن میں کچھ سوچ رہا ہوں
اے دل یہ نصیری کی سی اجلت نہیں اچھی ●
رُک جا زرا نادان میں کچھ سوچ رہا ہوں
اس میں سے ہوا بولتا قرآن برآمد ●
کعبہ ہے کہ جزدان میں کچھ سوچ رہا ہوں
جنت نے ندا دی درِ زہرا ؑ سے پلٹ آ●
کہنے لگا رضوان میں کچھ سوچ رہا ہوں
سورج تو پلٹتا ہے اشارے سے علی ؑ کے ●
اے قدرتِ سبحان میں کچھ سوچ رہا ہوں
ہاں دیبل تو نوازے گئے اب اپنے لئے بھی ●
یا شاہِ خراسان ؑ میں کچھ سوچ رہا ہوں
تھا حال سروشؔ اور ہی کچھ بزم ثناء میں ●
کہتا تھا وہ ہر آن میں کچھ سوچ رہا ہوں
0 Comments