Header Notification

Noha Shahadat Imam Sajjad ع - Taboot Uth Raha Hai - LYRICS 2018-19 - 25 Muharram Noha



پھر فاطمہ کے گھر میں فرش عزاء بچھا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے کرب وبلا کا زخمی یثرب میں چل بسا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے ہائے زیرِ کفن بھی اسکی آنکھوں سے خون ہے جاری یاد آرہی ہے غربت سجاد کو پدر کی روضے سے مصطفےٰ کے اعلان ہورہا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے ہائےباقر سے کی رہا تھا سادات کا گھرانہ پہلو میں نانا جاں کے میت نہ لے کے جانا پہلے بھی ایک جنازہ گھر واپس آچکا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے ہائے اب تو مدینے والو تم کو سکون رہے گا روئے گا اور نہ اس کی آنکھوں سے خون بہے گا بابا کو رونے والا خاموش ہو گیا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے میت کے آگے آگے کوئی کوئی یہ کہہ رہا تھا بازار سے نہ گزرے سجاد کا جنازہ بازار کو یہ قیدی ہوتا ہوا گیا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے ارے مارا ہے ظالم نے اس طرح سے زہر دے کے کٹ کٹ کے باہر آئے اس کے جگر کے ٹکڑے پہلو پہ فاطمہ کے پھر ذخم اک لگا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے تابوت سے لپٹ کر کہتی ہے کوئی بچی زندان سے آئی ہے بھیا بہن تمہاری آنکھیں تو کھول لو اب سر پر میرے ردا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے اکبر جو لاش فضا دفنا کے اٹھے مولا ہائے آئی صدائے زینب باقر وطن چلا جا سجاد کا جنازہ تیار ہوگیا ہے بیمار کربلا کا تابوت اُٹھ رہا ہے

Post a Comment

0 Comments