Header Notification

PURSA HUSSAIN KA (as) - NOHA LYRICS 2018 IN URDU

PURSA HUSSAIN KA (as)

حی علی خیرالعمل

یا حسین ؑ

زہراؑ قبول کیجئے پرسہ حسینؑ کا 
پیاسے کا بے وطن کا شہ مشرقین کا 

جب ماہِ محرم نے خبر غم کی سنا دی 
رُخ کر کے بقیہ کا یہ مومن نے صدا دی 
تشریف لائیں فرشِ عزا شہؑ کا بچھ گیا 

مظلوم ؑ کے غم میں ہوئی مغموم خدائی 
پھر نام پہ پیاسوں کے سبیلیں ہیں لگائی 
گھر گھر میں ہے حسینؑ کی غربت کا تذکرہ 

ہر موڑ پہ ڈھارس جو رہا بنتِ علیؑ کی 
وہ جس کی شہادت پہ کمر شہ ؑ کی جھکی تھی 
اس شیر کے کٹے ہوئے شانوں کا واسطہ 

آئی جو مدینے میں وہ زنداں سے پلٹ کر 
گھر جانے سے پہلے گئی مادر کی لحد پر
زینبؑ نے ماں کی قبر پہ دی پہلی یہ صدا 

غازیؑ کو اسی ماں نے سکھائیں تھی وفائیں 
بیٹوں کے لئے بھرتی بھلا کیسے وہ آہیں 
نوحہ تھا یہ بقیہ میں اُم البنین ؑ کا 

پردیس میں امت نے جسے زخم دیئے ہیں 
اک دن میں جسے داغ بہتر ۷۲کے ملے ہیں 
اُس پر سلام جس کا بھرا گھر اُجڑ گیا 

جینے نہ دیا اُس کو مسلمانوں نے بی بی 
پالا تھا جسے آپ نے ارمان سے بی بی 
ہائے رُلا رُلا کے اُسے ذبح کر دیا 

مظلوم ؑکی گردن پہ وہ چلتا ہوا خنجر 
خوںان کو رُلاتا ہے تکلم ؔیہی منظر
دادی کی اجڑی قبر پہ مہدی ؑ کا ہے نوحہ

Post a Comment

0 Comments