Header Notification

MERE MAULA AAO KE MUDDAT HUI HAI IN URDU LYRICS


میرے مولا آئو کہ مدت ہوئی ہے
ستم ظالموں کے اُٹھاتے اُٹھاتے
تیرے دشمنوں کی گزرتی ہے مولا
تیرے دوستوں کو ستاتے ستاتے

گزرتی ہے جیسے گزاریں گے مولا
نہ ہاری ہے ہمت نہ ہاریں گے مولا
ستم تھک گیا ہے ہوئے کُند خنجر
لہو مومنوں کا بہاتے بہاتے
میرے مولا آئو۔۔۔

کہیں نوحہ ماتم کہیں آہ و زاری
سفر کربلا کا مسلسل ہے جاری
جھکے جا رہے ہیں ضعیفوں کے کندھے
جوانوں کی لاشیں اُٹھاتے اُٹھاتے
میرے مولا آئو۔۔۔

لعینوں نے ہم پر مظالم وہ ڈھائے
جواں سال لاشوں پہ لاشے اُٹھائے
چلے ہیں شہادت کا سہرا سجائے
وہ شادی کا سہرا سجاتے سجاتے
میرے مولا آئو۔۔۔

جو بہنیں ہیں زندہ تو بھائی نہیں ہیں
ہیں ماں باپ باقی تو بیٹے نہیں ہیں
جو بیٹے ہیں باقی تو سایہ نہیں ہے
جگر کانپتا ہے بتاتے بتاتے
میرے مولا آئو۔۔۔

گھروں سے چلے تھے جو پُرسے کی خاطر
وہ مارے گئے راستوں میں مسافر
کبھی جاتے جاتے جلوسِ عزا میں
کبھی مشہد و کربلا جاتے جاتے
میرے مولا آئو۔۔۔

تھی صغریٰ کے لب پر صدا یہ دوہائی
چلے آئو بابا چلے آئو بھائی
اٹکتی ہیںسینے میں اب میری سانسیں
تمہیں دیر ہو جائے نہ آتے آتے
میرے مولا آئو۔۔۔

زباں سے جو کی بات اُس نے نبھا لی
پیا ٹھنڈا پانی نہ سائے میں آئی
زمانے سے اُٹھی ہے اصغر کی مادر
کلائیوں میں جھولا جھولاتے جھولاتے
میرے مولا آئو۔۔۔

خُدا جانتا ہے وہ کیسا تھا منظر
کلیجے پہ عابد کے چلتے تھے خنجر
جوانی ضعیفی کے در پر کھڑی تھی
سکینہ کی تُربت بناتے بناتے
میرے مولا آئو۔۔۔

Post a Comment

0 Comments