یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے۔ اویس رضا قادری
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
یہ کونسے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
رسل ان ہی کا تو مژدہ سنانے آئے ہیں
ان ہی کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں
فرشتے آج جو دھومیں مچانے آئے ہیں
ان ہی کے آنے کی شادی رچانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
یہ کونسے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
چمک سے اپنی جہاں جگمگانے آئے ہیں
مہک سے اپنی یہ کوچے بسانے آئے ہیں
یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں
یہ حق کے بندوں کو حق سے ملانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
یہ کونسے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
جو گر رہے تھے انہیں نائبوں نے تھام لیا
جو گر چکے ہیں یہ ان کو اٹھانے آئے ہیں
رو ¿ف ایسے ہیں اور یہ رحیم ہیں اتنے
یہ گرتے پڑتوں کو سینے لگانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
یہ کونسے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
انہیں خدا نے کیا اپنے ملک کا مالک
اور انہی کے قبضے میں رب کے خزانے آئے ہیں
جو چاہیں گے جسے چاہیں گے یہ اسے دیں گے
کریم ہیں یہ خزانے لٹانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
یہ کونسے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
سب رسل نے کہا اِذھَبو اِلا غیری
انا لہا کا یہ مژدہ سنانے آئے ہیں
عجب کرم ہے کہ خود مجرموں کے حامی ہیں
گناہ گاروں کی یہ بخشش کرانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
یہ کونسے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
سنو گے لا نہ زبانِ کریم سے نوری
کیونکہ یہ فیض و جود کے دریا بہانے آئے ہیں
نصیب تیرا چمک اٹھا دیکھ تو نوری
عرب کے چاند لحد کے سرہانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا بولو مرحبا
بولو مرحبا بولو مرحبا
بولو مرحبا بولو مرحبا
درود شریف پڑھیے ﷺ
0 Comments