Related Post: 72-sayings-of-sayyiduna-ali Book - Hindi, Roman Urdu, English irshadaat-e-imam-ahmad-raza नमाज़े नबवी (Namaz e Nabvi) PDF BOO…
Recent Posts
Header Ads
Comments
Most Popular
KALAM - L Y R I C S SAQAA E HARAM, RAKH LENA BHARAM HUM DAR PE TUMHAARE AAYE HAIN ABBAS ABBAS YA ABAL FADHLIL ABBAS TUM BHI NAHI HUMKO THUKRANA, …
Breaking Ticker
Related Post: 72-sayings-of-sayyiduna-ali Book - Hindi, Roman Urdu, English irshadaat-e-imam-ahmad-raza नमाज़े नबवी (Namaz e Nabvi) PDF BOO…
Dar e Nabi Par Para Rahunga Naat Lyrics in Urdu
درِ نبی ﷺ پر پڑا رہوں گا
درِ نبی ﷺ پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہو گا
خلافِ مقصود کچھ ہوا ہے نہ کوئی عاشق سے کام ہو گا
خدا بھی ہو گا ادھر ہی اے دل جدھر وہ عالی مقام ہو گا
کیے ہی جائوں گا عرض ِ مطلب ملے گا جب تک نہ دل کا مطلب
نہ شامِ مطلب کی صبح ہو گی نہ یہ فسانہ تمام ہو گا
جو دل سے ہے مائلِ پیامبر یہ اس کی پہچان ہے مقرر
کہ ہر دم اس بے نوا کے لب پر درود ہو گا سلام ہو گا
اسی توقع پہ جی رہا ہوں یہی تمنا جلا رہی ہے
نگاہِ لطف و کرم نہ ہو گی تو مجھ کو جینا حرام ہو گا
درِ نبیﷺ پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہو گا
Join the conversation