Header Notification

Tiflan e Muslim Lyrics Sajjad Zaidi & Mesum Zaidi | New Manqabat 2024

 

Tiflan e Muslim Sajjad Zaidi & Mesum Zaidi | New Manqabat 2024


Tiflan e Muslim | Sajjad Zaidi & Mesum Zaidi | New Manqabat 2024
Written By Shayer e Bab Ul Hawaij Noor Ali Noor (Chicago USA)
Composed by Rizwan Zaidi
Arrangements by Sajjad - Mesum
Audio By One Ten Media, Rizwan Zaidi
DOP Sharim Naqvi
Video Edit by One Ten Media, Karachi
Youtube |   

Tiflan e Muslim Lyrics Sajjad Zaidi & Mesum Zaidi | New Manqabat 2024

مسدس طفلانِ مسلمؑ

مسلمؑ کے دونوں لعل نواسے علیؑ کے ہیں

عکسِ ابوترابؑ ہیں مسلمؑ کے گُلبدن
اسلام کا شباب ہیں مسلمؑ کے گُلبدن
ہر کفر کا جواب ہیں مسلمؑ کے گُلبدن
توحید کے گلاب ہیں مسلمؑ کے گُلبدن
حق کی حقیقتوں کا ہی مفہوم ہو گئے
دو انبیاءؐ کے اِسموں سے موسوم ہو گئے

یہ دونوں شاہزادے ہیں خِلقت کا اِک کمال
فرزند ہیں یہ جس کے ہے آپ اپنی وہ مثال
چہرے میں اِن کے چہرہِ حیدرؑ کے خدوخال
یوسفؑ ہو اِن کے سامنے یوسفؑ کی کیا مجال
ہوں اِن کے رُوبَرو تو ستارے بھی ماند ہیں
مسلمؑ کے چاند بھی بنی ہاشم کے چاند ہیں

دونوں کا حُسن حُسنِ رُخِ کِردِگار ہے
دونوں میں نورِ ربِ جلی جلوہ بار ہے
ہر ایک اِن میں حُسن کا آئینہ دار ہے
دونوں میں عکسِ چہرہِ پروردگار ہے
کیسے بیاں ہوں زاویے اِن کی جبین کے
یہ دونوں شاہزادے ہیں اُم البنینؑ کے

یہ رنگ روپ کب کسی گُل یا کلی کے ہیں
یہ نسل ہیں عقیلؑ کی بیٹے وَلی کے ہیں
شیروں کا جو محلہ ہے یہ اُس گلی کے ہیں
عباسؑ کے ہیں بھانجے نواسے علیؑ کے ہیں
اِسلام کی بقا ہی تو اِن کا جنون ہے
اِن کی رگوں میں بھی ابوطالبؑ کا خون ہے

اِن سا کہیں کسی کا بھی جاہ و ہشم نہیں
اِن کے گھرانے جیسا کوئی محترم نہیں
ہے کون سا خدا کا جو اِن پر کرم نہیں
شبیرؑ کو یہ اصغرؑ و اکبرؑ سے کم نہیں
دونوں سکونِ قلبِ پیمبرؐ کا چین ہیں
چشمِ علیؑ میں یہ بھی حسنؑ اور حسینؑ ہیں

دونوں کمالِ قدرتِ ربِ مبین ہیں
دونوں دلِ حسینؑ کے اندر مکین ہیں
سورج کو جن پہ رشک یہ وہ مہ جبین ہیں
دونوں ہی بھائی حُسن سے بڑھ کر حَسین ہیں
کرتے یہ حملے حیدرِ کرارؑ کی طرح
لڑتے تو یہ بھی لڑتے علمدار کی طرح

شاعرِ باب الحوائج نور علی نورؔ

Post a Comment

0 Comments