Kya Waqt Para Hai Baba | Rajab Ali Khan | Noha | 2023/1445 | Ayyam e Fatima
Lyrics:
آپ کی زہرا کیا وقت پڑا ہے بابا
ھائے درہ میرے بازو پہ لگا ہے بابا
سامنے بیٹوں کے مارا ہے طمانچہ مجھ کو
غم اسی بات کا زہرا کو بڑا ہے بابا
کم نظر آتا ہے آنکھوں سے ہوئے بال سفید
نوجوانی میں ہی ہاتھوں عصا ہے بابا
در کے گرنے سے وہ پہلو پہ قیامت ٹوٹی
ھائے محسن بھی مرا قتل ہوا ہےبابا
تیری امت تیری بیٹی کی ہوئ ہے دشمن
کیا یہی آپ کی محنت کا صلہ ہے بابا
جاں بچانے کے لیئے ایک فقط ذات خدا
جان لینے کے لیئے شہر کھڑا ہے بابا
کردیا آپ کے بعد اتنا زمانے نے غریب
مجھ سے رونے کا بھی حق چھین لیا ہے بابا
0 Comments