Header Notification

ASGHAR KA LASHA LYRICS QAMAR BALTISTANI | MUHARRAM NOHA 2023/1445

 

Asghar (a.s) Ka Lasha | Qamar Baltistani Nohay 2023 | Muharram 2023/1445


----------------------------------------------------------------------------- 
Video Info:
Noha Title |Asghar (a.s) Ka Lasha 
Reciter&Compser | Qamar Baltistani
Poetry | Mir Takallam Mir
Chorus | Jaan Ali Shah,Abbas Karbalai,Qamar Baltistani 
Audio | SDS (Saghar Zaidi) 
Video | SRS (Turaab Zaidi & Mehmood Achoali)
Special thanks | Ustad Shahid Hussain Balistani , Jaan Ali Shah , Abbas Karbalai,Mufeed Zaidi
Creatives | AR GRHAPHIC

*******************************************************************

ASGHAR KA LASHA LYRICS QAMAR BALTISTANI | MUHARRAM NOHA 2023/1445

NOHA LYRICS

اصغر کا لاشہ گود میں شبیر لے چلے
آگے بڑھے امام کبھی پیچھے ہٹ گئے

چلّو میں ہی سما گیا نورِ نظر کا خوں
چہرے پہ ہے ملا ہوا لختِ جگر کا خوں
صبرِ حسین دیکھ کے یعقوب رو پڑے 

قصاب نہر کرتے ہیں ناقے کو جس طرح
چھ ماہ کا صغیر ہوا ذبح اس طرح
توڑا دلِ حسین کو سہہ شعبہ تیر سے

یہ سوچ کر امام کے رک جاتے ہیں قدم
کس طرح سے سہے گی وہ اس بے زباں کا غم
بانو گزر نہ جائے کہیں لاشہ دیکھ کے

مادر سمجھ رہی ہے کہاں دور جائیں گے
پانی گئے ہیں پینے ابھی لوٹ آئیں گے
شہہ کیسے بولیں ماں سے کہ اصغر نہیں رہے

شہہ نے اٹھا لی دشت سے اکبر جواں کی لاش
اٹھتی نہیں حسین سے اس بےزباں کی لاش
بازو لرزنے لگتے ہیں بے کس حسین کے

اپنی عبا ہٹا کے کبھی لاش سے سوال
تم تیر کھا کے سو گئے مقتل میں میرے لال
اب کیا کہوں رباب سے اے میرے لاڈلے

مقتل کی سمت دیکھ رہی ہے وہ بار بار
در پر کھڑکی سکینہ بھی کرتی ہے انتظار
سیراب ہوگا بھائی اسے بھی امید ہے

آخر خیام تک وہ مسافر پہنچ گیا
لاشہ دکھا کے شہہ نے تکلم یہ دی صدا
امِ رباب پیاسے ہی اصغر گزر گئے

Post a Comment

0 Comments