Muharram Nohay 2022 | Chalen Karbala Bismillah | Mirza Hasan Mujtaba | New Noha 2022 | 1444 / 2022
----------------------------------------------------------------------------------
Title: Chalen Karbala Bismillah - چلیں کربلا بسم اللہ
Noha Khwan: Mirza Hasan Mujtaba
Poet: Maulana Syed Muhammad Jafar Zaidi
Audio: Studio92 (Shabih)
Video: SRS (Mahmood Ali)
Composition: Haaj Sadeq Ahangaran - حاج صادق آهنگران
Produced By: Sabeel e Mawaddat
Muharram Nohay 2022 Chalen Karbala Bismillah Lyrics Mirza Hasan Mujtaba New Noha 2022 | 1444 / 2022
نوحہ
آج بھی آتی ہے مقتل سے صدا بسم اللہ
جسکے دل میں ہے بسی کرب و بلا بسم اللہ
جسکو ہے حسرت دیدار حسین ابن علی
جس کو ہے آرزوئے روضہء عباس جری
اس کو دیتے ہیں ندا شاہ ہدیٰ بسم اللہ
بات جب دین محمد کے تحفظ کی چلی
پئے ایثار فقط آل علی آگے بڑھی
اور ہر ایک کے ہونٹوں پہ رہا بسم اللہ
کربلا والوں سے پیغام ہمیں ملتا ہے
دین سے بڑھ کے نہ دولت نہ کوئی رشتہ ہے
کہہ کہ یہ دے دیا اپنوں کا گلا "بسم اللہ"
شاه بیکس کی محبت کا بھرم رکھتے ہیں
کسی ظالم کی نہ چوکھٹ پہ قدم رکھتے ہیں
شاہ والا ہمیں دیتے ہیں صدا بسم اللہ
حر نے بیٹے سے تو عباس نے بھائی سے کہا
نصرت شاہ میں مرنے کا الگ ہے رتبہ
سر کٹاوگے تو حق ہوگا ادا بسم اللہ
کربلا دور ہے گر غم نہ کرو اہل عزا
دل میں بھی شاہ شہیداں کا بسا ہے روضہ
تم بھی زائر ہو اگر دل سے کہا بسم اللہ
شہ نے مکہ سے نکلتے ہوئے اعلان کیا
مرضی حق میں جنھیں کرنا ہے جانوں کو فدا
بس وہی لوگ چلیں کرب و بلا بسم اللہ
0 Comments