New Manqabat Bibi Masooma e Qom sa 2022 | Ya Masooma e Qom sa Ek Nazar Ho | Shahid Ali Shahid
Title: Ya Masooma e Qom sa Ek Nazar Ho یا معصومہ ؑ قم ایک نظر ہو
Reciter: Shahid Ali Shahid
Poet: Maulana Muhammad Jafar Zaidi
Chorus: Basharat Baltistani, Abbas Karbalai, Tahir Baltistani
Salahuddin Yakta
Audio: RWDS (Rao Mutahir)
Video: YZ Production (Yasir Zaidi)
Media Team: Sajjad Purikpa
Produced by: Sabeel e Mawaddat
Ya Masooma e Qom sa Ek Nazar Ho Lyrics
منقبت
آلام و مصائب کا اندھیرا ہے سحر ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
ہاں آپ کا در آل محمد کا حرم ہے
اس در کی ملے بھیک تو کیا دولت جم ہے
اے کاش اسی در پہ عطا ایک سحر ہو
خود آپکے بابا نے یہ اعلان کیا تھا
اس لعل کی عظمت پہ فدا اسکا ہو بابا
عرفان جو تیرا ہو تو جنت میں بھی گھر ہو
ہر سمت سے آتی ہیں سسکنے کی صدائیں
بھائی سے چھٹے بھائی کہیں بچوں سے مائیں
ہر سمت تباہی ہے کہیں راہ مفر ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
ہم علم کی دولت سے جو محروم ہوئے ہیں
اس واسطے دنیا میں بھی مظلوم ہوئے ہیں
اس قوم کے ہاتھوں میں سدا علم کا در ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
جو قوم کے رہبر ہیں وہ مجرم سے ملے ہیں
ہر موڑ پہ ظالم کی وہ تائید کرے ہیں
اس قوم کے رہبر میں بصیرت کا ہنر ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
ہر شاب کو تم عزم کا پیکر بھی بنادو
یوں دین پہ مٹنے کا ہنر انکو سکھا دو
ہر سانس پہ مولا کی اطاعت کی مہر ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
بی بی انھیں دو اصغر بے شیر کا صدقہ
اولاد کی نعمت سے تڑپتی ہیں جو دکھیا
ان ماوں کی آغوش میں جلدی گل تر ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
کیوں اپنے گناہوں پہ پشیماں نہ ہوں ہر دم
جب کرب و بلا جانے سے محروم ہوئے ہم
یہ سال بھی محرومی میں میرا نہ بسر ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
بی بی تمہیں سلطان خراساں کی قسم ہے
اعجاز دیکھادو کہ یہی وقت کرم ہے
جعفر کی زباں میں بھی عطا کچھ تو اثر ہو
یا فاطمہ معصومہ قم ایک نظر ہو
0 Comments