Header Notification

Latest New Kalam 2022 Ashab e Badar | 17th Ramzan Kalam | Wo Dekho a Gi Ashab Badar_Muavia Bin Aslam Lyrics

 

Latest New Kalam 2022 Ashab e Badar | 17th Ramzan Kalam | Wo Dekho a Gi Ashab Badar_Muavia Bin Aslam

Latest New Kalam 2022 Ashab e Badar | 17th Ramzan Kalam | Wo Dekho a Gi Ashab Badar_Muavia Bin Aslam Lyrics

جب میداں میں آ گئے وہ دیکھو اصحابِؓ بدر
کم تھے پھر بھی چھا گئے وہ دیکھو اصحابِؓ بدر

ان کے قائد تھے محمؐد جو ہیں ختم ُ المرسلیںؐ
اک خدا سے ہوگا سب کچھ اس پہ رکھتے تھے یقیں
ان سا جذبہ ہوگا دنیا میں کہیں نہ بلیقیں
کفر کو دھمکا گئے وہ دیکھو اصحابِؓ بدر

دکھنے میں تھے کم مگر کفار پر بھاری ہوئے
نعرے وہ تکبیر کے ہاں لب سے جب جاری ہوئے
کفر پر ان مومنوں کے خوف پھر طاری ہوئے
تخت کو الٹا گئے وہ دیکھو اصحابِؓ بدر

دشمنوں کے پاس ہے بھرپور سارا اسلحہ
انکے ہاتھوں میں ہے ٹہنی اور زباں پر فاتحہ
ہے گواہ تاریخ پہلے نہ تھا ایسا سانحہ
کر کے جو دکھلا گئے وہ دیکھو اصحابِؓ بدر

یاد رکھے جائیں گے یہ تین سو تیرہ عدد
ہو یقیں رب پر تو آئیگی فرشتوں کی مدد
آخرت میں جنتی ہیں مل گئی ان کو سند
مرتبہ کیا پا گئے وہ دیکھو اصحابِؓ بدر

بات اشؔعر نے تخیل کی یہاں تحریر کی
آج کے مومن کی انکو پیش اک تصویر کی
پیش اپنے حکمراں کی میں نے جب تقریر کی
دیکھ کر شرما گئے وہ دیکھو اصحابِؓ بدر

Post a Comment

0 Comments