Header Notification

JAB MEHDI α.ʂ -E- DORAN AYEGA LYRICS | SHAHID ALI SHAHID | NOHAY 2021 | NEW NOHA 2021 | AL AJAL YA IMAM-E-ZAMAN α.ʂ | MUHARRAM 2021 / 1443

 

JAB MEHDI as-E-DORAN AYEGA | New Noha 2021 | Shahid Ali Shahid Nohay 2021 | Muharram 1443
𝘝𝘐𝘋𝘌𝘖 𝘐𝘕𝘍𝘖:
𝘕𝘖𝘏𝘈 | 𝘎𝘏𝘈𝘙 𝘎𝘏𝘈𝘙 𝘔𝘈𝘐 𝘈𝘓𝘈𝘔 𝘓𝘌𝘏𝘙𝘈𝘠𝘌 𝘎𝘈 
𝘙𝘌𝘊𝘐𝘛𝘌𝘙 | 𝘚𝘏𝘈𝘏𝘐𝘋 𝘈𝘓𝘐 𝘚𝘏𝘈𝘏𝘐𝘋 
𝘗𝘖𝘌𝘛𝘙𝘠 | 𝘈𝘉𝘉𝘈𝘚 𝘕𝘐𝘔𝘈𝘙 𝘈𝘓-𝘕𝘐𝘔𝘈𝘙
𝘊𝘏𝘖𝘙𝘜𝘚 | 𝘛𝘈𝘙𝘐𝘘 𝘖𝘜𝘙𝘒𝘐𝘚𝘛𝘈𝘕𝘐, 𝘔𝘐𝘙 𝘉𝘈𝘚𝘏𝘈𝘙𝘈𝘛 𝘉𝘈𝘓𝘛𝘐𝘚𝘛𝘈𝘕𝘐, 𝘈𝘉𝘉𝘈𝘚 𝘒𝘈𝘙𝘉𝘈𝘓𝘈𝘐 𝘚𝘏𝘈𝘏𝘐𝘋 𝘈𝘓𝘐 𝘚𝘏𝘈𝘏𝘐𝘋
𝘈𝘜𝘋𝘐𝘖 𝘙𝘌𝘊𝘖𝘙𝘋𝘌𝘋 𝘉𝘠 | 𝘙𝘞𝘋𝘚 - 𝘒𝘈𝘙𝘈𝘊𝘏𝘐 
𝘝𝘐𝘋𝘌𝘖 | 𝘏𝘜𝘚𝘚𝘈𝘐𝘕 𝘗𝘙𝘖𝘋𝘜𝘊𝘛𝘐𝘖𝘕 
𝘌𝘋𝘐𝘛𝘖𝘙 | 𝘋𝘈𝘕𝘐𝘠𝘈𝘓 𝘙𝘐𝘡𝘝𝘐

JAB MEHDI E DORAN AYEGA LYRICS


گھر گھر پہ علم لہرائے گا جب مھدی دوراں آئے گا
العجل یا امام زماں, العجل یا امام زماں

ظلمت کی سیاہ شب چھٹ جائے وہ نور محمد آجائے
وہ آجائے وہ چھا جائے کربل کا مداوا ہوجائے
زھرہ کو قرار آجائے گا ، جب مھدی دوراں آئے گا

ہے آج زمانے میں دیکھو مظلوم کی روتی آوازیں
کربل کا تسلسل ہے بچوں کی آج پڑی ہیں جو لاشیں
ہر ظالم کو لٹکائے گا ، جب مھدی دوراں آئے گا

کشمیر فلسطیں شام و یمن فرعون زمن کی زد میں
ہے کون یزیدوں سے جو لڑا اور کون ہے انکی صف میں
چہرہ سب کا دکھلائے گا، جب مھدی دوراں آئے گا

زھرہ کے شکستہ پہلو کا بدلہ بھی لیا جائے گا
زینب کی لٹی چادر کا حساب ظالم سے کیا جائے گا
ہر گام عدل چھا جائے گا، جب مھدی دوراں آئے گا

اسلام کا پرچم حیدر سے ابنِ حیدر تک آیا
عباس سے ہوتا دیں کا علم اب خامنہ ای تک آیا
کعبے پہ بھی لہرائے گا، جب مھدی دوراں آئے گا

جو خونِ شہیدان کربلا کا دام لیا کرتے ہیں 
چند پیسوں کی خاطر خونِ طاہر بیچا کرتے ہیں 
منبر ان سے چھڑاوئے گا جب مہدی ع دوراں آئے گا

اے نمر چلو اس لشکر میں جو رب کی طرف بڑھتے ہیں
اکبر کی اذاں سن کے کربل میں جو سجدے کرتے ہیں
ان کو سینے سے لگائے گا، جب مھدی دوراں آئے گا

Post a Comment

0 Comments