اسلام کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں لکھا گیا کلام
Hazrat e Usman Hain Lyrics In Urdu
حضرتِ عثمان ہیں وہ حضرتِ عثمان ہیں
ہے جمع قرآں کیا اور ہم پہ ہے احساں کیا
حضرت عثمان پیارے جامع القرآن ہیں
اپنے اونٹوں کی قطاریں آقا تم پر وار دیں
اِن کو ہے معلوم کہ آقا نبی ذیشان ہیں
سب سےبڑھ کرہیں حیاوالے میرےعثماں غنی
تیرے بارے میں نبی کے یہ ہوئے فرمان ہیں
میرے دل کاچین پیارےٹھہرےذوالنورین پیارے
نور دو لے کر نبی کے حضرتِ عثمان ہیں
پہرا دینے کو علی نے بھیجا تھا حسنین کو
آپ کواُن سے محبت آپ علی کی جان ہیں
ہونہ پیدا کوئی فتنہ بس امن قائم رہے
دیں کی خاطر آپ آقا ہو گئے قربان ہیں
آپ تو اسلام کے تیجے خلیفہ بن گئے
اور قلوبِ عاشقاں کےبن گئےسلطان ہیں
حاضری ہودرپہ تیرے پھربقیع بھی ہونصیب
کہتا ہےمہجوردل سےیہ میرےارمان ہیں
حضرتِ عثمان ہیں وہ حضرتِ عثمان ہیں
0 Comments