Title - Ya Mohammada Salla Alyka | Noha 1443/2021
Related - Imam Hussain Muharram Noha 2021/1443
Reciter & Composition - Ali Mohammad Sultanpuri
Poetry - Nadeem Sultanpuri
Vocal Recording & Chorus - HDS 14
Audio - ODS
DOP - Zahid Ali
Nohay 2021 | Ya Mohammada 2021 | New Noha 2021 | Ali Mohammad Sultanpuri Nohay 2021 | Noha 2021/1443 | Noha Imam Hussain (as) Muharram 2021
Nohay Urdu Lyrics
بأبى من لا غائب فيرتجى ولا جريح فيتداوى
میرے والد اس پر قربان جس کا وجود ایسا نہیں ہے کہ جسکے واپس آنے کی امید کی جاسکے.
جسکا زخم ایسا نہیں ہے کہ اس کا علاج کیا جاسکے
1. بین زینب نے کیا روکے دہائی نانا
روز و شب آپ پہ پڑھتے ہیں ملک صل علی
آپ کے لال پہ یہ ظلم سرِ کربوبلا
خاک اور خون میں غلطان پڑا ہے لاشہ
2. ظلم کیسا یہ زمانے نے کیا واویلا
كلِ ایماں کے پسر پر یہ جفا واویلا
آپ جس کے لئے کہتے تھے حسین منی
باغی کہ کہ کے اسے مارا گیا واویلا
3. جسکی شہرگ میں بسی آپکی جاں تہھی نانا
بارہا آپ لیا کرتے تھے جسکا بوسہ
کند خنجر سے میرے بھائی کا
وہ سوکھا گلا
بارہ ضربوں میں ستمگر نے کیا تن سے جدا
4. کیا کہوں آپ سے مظلوم کی غربت نانا
یوں شریعت کو بھلا بیٹھی ہے امت نانا
اک کفن تک نہ دیا ہائے مسلمانوں نے
بے کفن دھوپ میں ہے بھائی کی میت نانا
بأبى المهموم حتى قضى بأبى العطشان حتى مضى
میرے والد اس پر قربان جو مغموم تھا اسی حالت میں مرگیا
میرے والد اس پر قربان جو پیاسا تھا اسی حالت میں گزر گیا
5. جان قربان ہو اس پر کہ جو پیاسا ہی رہا
مرتے دم بھی جسے بےرحموں نے پانی نہ دیا
جس کا سینہ تھا غم و رنج کے طوفاں سے بھرا
داغ جو اپنے دلاروں کا لئے دل پہ گیا
داغ اٹھارہ برس والے کا
داغ اک چاند سے ششماہ کا
داغ تصویرِ حسن قاسم کا
داغ ہے قمر بنی ہاشم کا
ہائے مظلوم نے پردیس میں کیا کیا دیکھا
گود کے پالوں کو ریتی پہ تڑپتا دیکھا
نوجواں لال کی سانسوں کو اکھڑتے دیکھا
ایڑیاں خاک پہ اکبر کو رگڑتے دیکھا
خوں میں تر عون و محمد کے بھی لاشے دیکھے
لاشہ قاسم نوشاہ کے ٹکڑے دیکھے
رویا مظلوم کی مظلومی پہ دریا ہائے
بھائی نے بھائی کو دم توڑتے دیکھا ہائے
من کا چھ ماہ کے بیشیر کا ڈھلتے دیکھا
خون ننھے علی اصغر کو اگلتے دیکھا
6. اے ندیم ارضِ بلا کانپ رہی تھی اس دم
بھائی کی لاش پہ کرتی تھی بہن جب ماتم
روکے دیتی تھی صدا زینبِ مضطر پیہم
لیکے جاتی ہوں میں پردیس سے بھائی کا غم.
0 Comments