کہاں ہو یا رسول اللہ ﷺ کہاں ہو؟
میری آنکھوں سے کیوں ایسے نہاں ہو
گدا بن کر میں ڈھونڈوں تم کو در در
مرے مولا مجھے چھوڑا ہے کس پر
اگر میں خواب میں دیدار پاؤں
لپٹ قدموں سے بس قربان جاؤں
تمنا ہے تمہارے دیکھنے کی
نہیں ہے اس سے بڑھ کر کوئ نیکی
میرا سینہ بنا دو تم مدینہ
نکالو بحرغم سے یہ سفینہ
کھلائیں نعمتیں مجھ بے ہنر کو
دے آرام مجھ گندے بشر کو
مری سوئی ہوئی قسمت جگا دو
میری بگڑی ہوئی حالت بنادو
کہاں ہو یا رسول اللہ ﷺ کہاں ہو؟
میری آنکھوں سے کیوں ایسے نہاں ہو
0 Comments