الف سے اللہ کو پہچان ، ب سے بات نبی کی مان
ت سے توبہ کر انسان ، ث سے ثابت رکھ ایمان
لااله الا اللہ – محمد رسول اللہ
ج سے جنت ، خ سے خیرات ، ح سے حضرت پر صلوات
اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی اله وصحبه وبارك وسلم
د سے دین اسلام کی بات ، ذ سے ذات خدا کی بات
ذات خدا اور اس کی صفات
ر سے روزه ، ز سے زکوۃ ، فرض ہے دونوں سن لے بات
ص سے صدقہ ، ع سے عید ،غ سے غازی ، ش سے شہید
س سے سجدہ ، ض ضرور ، ظ سے ظفر ، ط سے طور
ف سے فرشتہ ، ق سے قرآن ، ک سے کلام دل سے مان
ل سے لازم لااله ، ء سے الا اللہ
م سے مسجد ، ن سے نماز ، و سے وحدت کی آواز
ہ سے ہجرت کا ہے سفر ، ی سے یاد خدا کی کر
پیارے بچوں! ہم نے اسکول مدرسہ میں "ا"، "ب" ، "ت پڑھتے ہیں۔
آیئے آج ہم اسلامیات کی "الف ، ب ، ت" پڑھتے ہیں۔
سبحان اللہ
ٹیچرٹیچر، یہ صلوت کیا ہوتا ہے ؟
بیٹا صلوت کا مطلب ہے ہمارے پیارےآقا ﷺ بر درود پڑھو ، چلیں درود پڑھیں
بچوں ہم نے قاعده پڑھ لیا۔
آئیے اب بارہ مہینوں کے نام یاد کرتے ہیں
(1) محرم
(2) صفر
(3) ربیع الاول
(4) ربیع الآخر
(5) جمادی الاولی
(6) جمادی الآخر
(7) رجب
(8) شعبان
(9) رمضان
(10) شوال
(11) ذوالقعدہ
(12) ذوالحجہ
بچوں اب ہم نماز کے شرائط یاد کریں گے : ۔
(1) پہلی شرط طبارت ہے
(2) دوسری ستر عورت ہے
(3) تیسری استقبال قبلہ
(4) چوتھی وقت ہے یاد رکھو
(5) پانچویں نیت دل سے کرو
(6) آخری تکبیر تحریمہ ہے
نماز کے فرائض پڑھتے ہیں
(1) تکبیر تحریمہ
(2) قیام
(3) قرات
(4) رکوع
(5) سجود
(6) تشہد میں بیٹھنا
(7) خروج بصنعہ یعنی سارم پھیر کر نماز سے باہر ہوجا

0 Comments