بنو اسد کے شریف لوگوں میں اک غریب الوطن مسافر۔۔۔۔
تمھاری بستی کے پاس خیمے لگا چکا ہوں۔
میں آٹھ دن تک یہیں رہونگا تم آٹھوں روز اس طرف آکے دیکھ لینا،
اگر تم اس دشت بے اماں میں کٹی پھٹی سر بریدہ لاشوں کے ٹکڑے دیکھو۔ تو دفن کرکے رضا و خوشنودئ رسالت معاب ص لینا۔۔
خدا سے اجرو ثواب لینا۔۔۔
بنو اسد کے حجاب میں میں بیٹھی بیبیوں ۔۔۔ اگر یہ دیکھوں کے وقت کے حکمراں کی دشت سے خوف سے مرد گھر سے باہر نکل نہ پائیں۔۔
تو تم زرا دیر کو نکل کے، ہماری لاشوں کو ریت کے سر بلند ٹیلوں سے ڈھانپ دینا،،،،
رضا و خوشنوئ رسالت مآب لینا۔۔
خدا سے اجر و ثواب لینا۔۔۔
بنو اسد کے دلارے بچوں۔۔
تمہارے ماں باپ خوف و دہشت سے گھر سے باہر نکل نہ پائیں۔۔۔
تو ایسا کرنا۔۔۔ تو ایسا کرنا۔۔
تو کھیلتے کھیلتے نکل کر ہماری لاشوں کے پاس آنا۔۔۔
اور اپنے ہاتھوں میں ریت بھر کے ہماری لاشوں پہ ڈال دینا۔۔۔
میری سکینہ ع دعائیں دے گی۔۔۔
0 Comments