کاش میں دور پیمبر ﷺ میں اٹھایا جاتا
بخدا قدموں میں سرکارﷺ کے پایا جاتا
ساتھ سرکارﷺ کے غزوات میں شامل ہوتا
انکی نصرت میں لہو میرا بہایا جاتا
ریت کے ذروں میں الله بدل دیتا مجھے
اور مجھے راه محمّدﷺ میں بچھایا جاتا
خاک ہو جاتا میں سرکارﷺ کے قدموں کے تلے
خاک کو خاک مدینہ میں ملایا جاتا
کاش اے کاش میں ہوتا کوئی ایسی لکڑی
جس کو سرکارﷺ کے ممبر میں لگایا جاتا
بُن کے لے جاتا مجھے نعت کے شعروں میں کوئی
روبرو انکے میں انکو ہی سنایا جاتا
گھاس ہی ہوتا مدینے کے گلی کوچوں کی
اور سرکارﷺ کے ناکے کو کھلایا جاتا
0 Comments