Header Notification

Khwab e Azadar Noha Lyrics


جی رہا ہے ایک ہی حسرت میں شیدائے حسین ع
خواب ہے میرا کہ میرے خواب میں آئے حسین ع

میرا دل بھی کربلا والے تری جاگیر ہو
تُو جو آ جائے تو مجھ کو خواب ہی تعبیر ہو
زندگی اس خواب کے دوراں گزر جائے حسین 

 آمدِ مولا ع کی خوشیاں ایسی ہوں دم  توڑ دوں
میں حبیب ابنِ مظاہر ع کی طرح چھت سے گروں
 قم با اذنی لاش پر میری بھی دہرائے حسین ع

سبز رنگت کا اجالا خواب میں ہو چار سُو
سامنے ہو کبریائی نور سا اک خوبرو
میں ترا مولا ع ہوں آ کے مجھ سے فرمائے حسین ع

میں یہ پوچھوں من تشا کیا اور عزت کون ہے
من تشا میں ہوں وہ بولیں اور عزت جون ع ہے
نا سمجھ کو اس طرح قرآن سمجھائے حسین ع

میں یہ پوچھوں واقعہ معراج کا کیسے ہوا
مسکرا دے پہلے تو وہ دیکھ کر چہرہ مرا
اور پھر عباس ع کے  نزدیک آ جائے حسین  

خواب سے جاگوں تو میں عرشِ اعلیٰ تک دیکھ لوں
فخر سے فطرس کی صورت میں بھی مم مثلی کہوں
جاتے جاتے ہاتھ مس آنکھوں پہ کر جائے حسین ع

دیکھ کر روئے منور ذکر یوں اکبر کروں
یا کریمُ یا رحیمُ ورد میں کرتا رہوں
یعنی یہ اسمائے حسنا بھی ہیں اسمائے حسین ع

Post a Comment

0 Comments